حکومت کا بجٹ میں موبائل کالز پر ایجوکیشن ٹیکس عائد کرنے سے انکار

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ٹیلی فون اور موبائل کالز پر ایک روپے فی کال ایجوکیشن لیوی عائد کرنے سے انکار کردیا۔حکومت نے وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تجویز مسترد کردی۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و ہائر ایجوکیشن کے سربراہ ڈاکٹر عطا الرحمن نے تجویز دی تھی کہ موبائل کالز اور ٹیلی فون کالز پر ایک روپے فی کال کے حساب سے ایجوکیشن لیوی عائد کی جائے اور اس سے حاصل ہونیو الے ریونیو کو ہائر ایجوکیشن کے فروغ کے ساتھ ساتھ نالج اکانومی کے فروغ کیلئے استعمال کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت تعلیم سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز نے اس تجویز کی مخالفت کی اور وزیراعظم نے بھی اس تجویز کو مسترد کردیا جس کے باعث اسے بجٹ میں شامل نہیں کیا جارہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت تعلیم نے بھی موبائل فون اور ٹیلی فون کالز پر ایک روپے فی کال ایجوکیشن لیوی عائد کرنے کی تجویز کی مخالفت کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close