5جولائی سے گرمیوں کی 6 ہفتے چھٹیوں کا اعلان

لاہور(آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار ایچ آر نے گرمیوں کی تعطیلات کا سرکلر جاری کرتے ہوئے کہا ہے چھٹیاں آئندہ ماہ 5 جولائی سے شروع ہوں گی۔لاہور ہائیکورٹ پرنسپل نشست اور علاقائی بینچوں پر گرمیوں کی تعطیلات 4 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ہائیکورٹ کے مستقل ججز 6 ہفتوں کی تعطیلات حاصل کریں گے جبکہ ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز 2 ہفتوں کی تعطیلات حاصل کر سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close