ویکسینیشن کے لئے موبائل سروس کا آغاز

ملتان(آئی این پی) پنجاب کے شہر ملتان سمیت 13اضلاع میں ویکسی نیشن کے لئے موبائل سروس کاآغاز کردیا گیا ہے، موبائل ہیلتھ یونٹ مختلف علاقوں میں جائے گا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت ملتان کوکورونا ویکسی نیشن کے لئے موبائل ہیلتھ یونٹ فراہم کردیا گیا ، موبائل ہیلتھ یونٹ مختلف علاقوں میں جائے گا ، جس کے زریعے ویکسی نیشن کی جائے گی۔یاد رہے پاکستان کا پہلاڈرائیوتھروویکسی نیشن سینٹر لاہور میں قائم کردیا گیا ہے ، سینٹر میں گاڑی میں بیٹھے بیٹھے15سے 20منٹ میں ویکسی نیشن مکمل ہوجائے گی۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے بتایا 3دن کی قلیل مدت میں سینٹرکوقائم کرکےآپریشنل کیا گیا ہے ، ڈرائیوتھروویکسی نیشن سینٹر پیر تا جمعہ رات8 بجے سے رات 2بجے تک کھلا رہے گا جبکہ ہفتہ اور اتوار کو شام 5 بجے سے رات 2 بجے تک کھلے گا۔ڈرائیوتھرو ویکسی نیشن سینٹر نشترپارک اسپورٹس کمپلیکس میں قائم کیاگیا ہے اور بینک آف پنجاب نے منصوبے کیانفرااسٹرکچر کے قیام کیلئے مدد فراہم کی۔ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ ہم نیلاہورمیں80لاکھ لوگوں کی ویکسی نیشن کرناہے، اب تک لاہورمیں 10لاکھ لوگوں کی ویکسی نیشن ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close