واجد ضیا کی ڈی جی ایف آئی اے کے عہدے سے چھٹی، ایف آئی اے کا نیا سربراہ کس کو بنایا گیا؟ نام سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ڈی جی ایف آئی اے) واجد ضیا کا تبادلہ کردیا گیا۔ واجد ضیا کی جگہ ثناء اللہ عباسی کو نیا ڈی جی ایف آئی اے تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واجد ضیا کو ہٹانے کی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی ۔ انہیں نیشنل پولیس بیورو میں تعینات کردیا گیا ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ معظم جاہ کو انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا تعینات کردیا گیا ہے جب کہ ان کے پیشرو صلاح الدین کو آئی جی ایف سی لگادیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close