اسلام آباد(پی این آئی ) بہارکہو کے علاقے ملپور میں صبح سے بجلی نہ ہونے کے باعث گورنمنٹ فیڈرل اسکول میرہ میں بچے بیہوش ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اسکول انتظامیہ کے مطابق بیہوش ہونے والے بچوں کی کل تعداد 25 ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کو گرمی کی وجہ سے نکسیر آنا شروع ہو گی تھی۔بچوں کے سر پر پانی ڈال کر نکسیر کو روکنے کی کوشش بھی کی گئی۔ واپڈا کو بجلی نہ ہونے کی اطلاع بھی دی تھی۔بچوں کو طبی امداد دینے کے لیے نزدیکی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسکول میں کل بچوں کی تعداد 200 ہے۔ اسکول میں بجلی نہ ہونے کے باعث چھٹی دے دی گی ہے۔اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈاکڑ اے کیو خان فیڈر بہارہ کہو کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔ فیڈر کو اوور لوڈنگ سے محفوظ رکھنے کے لئے اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے۔آئیسکو کنسٹرکشن ڈاریکریٹز نے دن 2 بجے تک شٹ ڈاون لیا تھا۔ آئیسکو کا کہنا ہے کہ وقت سے قبل کام مکمل ہونے پر متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کر دی گئی ہے۔آئیسکو چیف چودہری عبدالرزاق نے متعلقہ حکام کو واقعے کی انکوئری کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں