لاہور (پی این آئی) سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہوکی میں دو مسافر ٹرینوں کی ٹکر کے حوالے سے وزیر ریلوے اعظم سواتی نے اہم اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا اعلان وہ آج لاہور مین پریس کانفرنس میں کریں گے، اس حوالے سے ریلوے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روز قبل گھوٹکی کے شہر ڈہرکی میں ہونے والے ٹرین حادثے کے حوالے سے وزیرِ ریلوے اعظم خان سواتی کی جانب سے آج اہم اعلانات متوقع ہیں۔وزارت ریلوے کے ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ ریلوے ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سے بھی میڈیا کو آگاہ کریں گے۔ان ذرائع نے مزید کہا ہے کہ آج بعض افسروں کی تبدیلی اور معطلی کا بھی امکان ہے۔ریلوے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اعظم سواتی ٹرین حادثات اور ٹریک کی حالت سمیت دیگر مسائل پر بریف کریں گے۔۔۔۔۔
پاکستان، گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں اچانک اضافہ
اسلام آباد (پی این آئی) ایک طرف پاکستان میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد آج ایک کروڑ تک پہنچ گئی ہے تو دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سےمرنے والوں کی تعداد اچانک تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 77 کورونا مریض انتقال کر گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 118 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 77 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 2 ہزار 244 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح ڈھائی فیصد رہی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 453 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 36 ہزار 131 ہو چکی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں