پی ٹی آئی رہنما کی لینڈ کروزر لاکھوں روپےکیش اور اسلحہ سمیت چوری

کراچی (پی این آئی)  کراچی کے علاقے منگھوپیر میں اجتماع گاہ روڈ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما بادشاہ علی کی لینڈ کروزر چوری ہوگئی ۔ علی بادشاہ نے دعویٰ کیا کہ چوری ہونیوالی لینڈ کروزر میں 25 لاکھ نقد رقم اور لائسنس یافتہ پستول بھی تھا۔بادشاہ علی کا کہنا ہے کہ میں پارٹی دفتر سے گھر گیا تو گاڑی چوری ہوگئی، لینڈ کروزر چوری کے لیے آنے والے ملزمان کالے رنگ کی ڈبل کیبن میں تھے، واقعے کی ابتدائی رپورٹ منگھوپیر تھانے میں درج کرادی ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں چوری کی گئی لینڈ کروزر منگھوپیر اور متصل سڑکوں سے نکلتی ہوئی نظر آرہی ہے جب کہ لینڈ کروزر کے پیچھے کالے رنگ کی مشتبہ ڈبل کیبن بھی ہے۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close