مدارس میں پڑھنے والے بچوں کے لیے کروڑوں روپے کی گرانٹ منظور

لاہور (پی این آئی) پنجاب زکوٰۃ وعشرکونسل نے دینی مدارس میں پڑھنے والے بچوں کو بھی اہمیت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور انہیں فنڈز فراہم کرنے کی پالیسی اختیار کی ہے اسی پالیسی کے تحت مدارس میں پڑھنے والے بچوں کے لیے 7 کروڑ 77 لاکھ روپے فنڈزکی منظوری دے دی ہے۔لاہور میں پنجاب زکوٰۃ وعشرکونسل کا اجلاس صوبائی وزیر شوکت لالیکا اور وزیربیت المال یاور عباس بخاری کی زیر صدارت ہوا جس میں تعلیمی وظائف کے لیے 7 کروڑ سے زائد کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔دونوں صوبائی وزرا کا کہنا تھا کہ میڈ یکل سوشل آ فیسرزکو زکوٰۃ کمیٹیوں سےتعاون کی ہدایت کی گئی ہے، مستحق افراد میں زکوٰۃ فنڈکی تقسیم مزید شفاف بنائی جائے۔۔۔۔۔

ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کا دفتر میں داخلہ بند

پشاور (پی این آئی) خیبر پختونخوا کےمحکمہ صحت نےتمام سرکاری ملازمین کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دے دی۔صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملازمین کو کورونا ویکسین لگوانے کے لیے سرکاری محکموں کو مرحلہ وار ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت نے تمام محکموں کےانتظامی سربراہان کو اپنے اسٹاف کو ویکسین لگوانے کی ہدایت کی ہے۔خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ 21 محکموں کو 30 جون اور 11 محکموں کو 15 جولائی کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، مقررہ تاریخ تک ویکسین نا لگوانے والے ملازمین کا دفتر میں داخلہ ممنوع ہوگا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close