بچوں کی بات کا برا نہیں مانتا، احسن اقبال کا بلاول کے بیان پر رد عمل

اسلام آ باد (آئی این پی ) مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال نے بلاول بھٹو کے بیان پر رد عمل میں کہا ہیکہ وہ بچوں کی بات کا برا نہیں مانتے۔ ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ بلاول بھٹو عمر میں ان کے بڑے بیٹے سے بھی چھوٹے ہیں اس لیے وہ بچوں کی بات کا برا نہیں مانتے کیونکہ بچوں کو بہت کچھ سیکھنا ہوتا ہے، بچوں کی بات درگزر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پر کاغذی وصیت کا حملہ پی ٹی آئی والے کرتے ہیں، پتا نہیں انہیں مجھ پر کاغذی وار کرنے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close