فائزرز ویکسین کس عمر کے افراد کو لگائی جاسکتی ہے؟ این سی او سی نے گائیڈ لائنز جاری کر دی

اسلام آباد (آئی ا ین پی ) کورونا ویکسین فائزرز کے حوالے سے این سی او سی نے گائیڈ لائنز جاری کر دیں، جس کے مطابق فائزرز ویکسین 18 سال اور زائد عمر کے افراد کو لگائی جاسکتی ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی گائیڈ لائنز کے مطابق پاکستان میں فائزر ویکسین کی محدود مقدار ہی دستیاب ہے، فائزر کورونا کے ہائی رسک بیمار مریضوں کو لگائی جائے، فائزر ویکیسن عازمین حج، سٹڈی اور ورک ویزہ کے حامل افراد کو لگائی جائے گی، ویکسین حاملہ اور دودھ پلانے والی ماں کو بھی لگائی جاسکتی ہے۔ گائیڈ لائنز کے مطابق امراض جگر اور دائمی پیپاٹائٹس کے مریض بھی فائزر لگوا سکتے ہیں، ٹرانسپلانٹ کے منتظر افراد دو ہفتے قبل فائزر لگوا سکتے ہیں، ٹرانسپورٹ کروانے کے ایک ماہ بعد مریض ویکسین لگوا سکتے ہیں، بخار میں مبتلا افراد کو فائزر ویکسین مت لگائی جائے، کورونا کے مریضوں کو بھی فائزر ویکسین نہ لگائی جائے، شدید الرجی کا شکار افراد کو بھی فائزر مت لگائی جائے، فائزر ویکسین کو روشنی سے بچایا جائے، فائزرز ویکسین تیاری کے بعد 6 گھنٹے روم ٹمپریچر پر رکھی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں