اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو معاشی کامیابیوں کواجاگر کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ پھر کہتا ہوں مشکل وقت چلا گیا، اب اچھا دور آگیا ہے، عوام کواب معاشی اور اقتصادی لحاظ سے بڑی خوشخبریاں ملیں گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کی اندرونی کہانی کے تحت وزیراعظم نے کہا کہ معاشی کامیابیوں کو عوام میں اجاگر کیا جائے، معاشی کامیابی ایک دن میں نہیں جہد مسلسل کا نتیجہ ہے،پھر کہتا ہوں مشکل وقت چلا گیا، اب اچھا دور آگیا ہے ،اب عوام کو معاشی اور اقتصادی لحاظ سے خوشخبریاں ہی ملیں گی۔اجلاس میں وفاقی کابینہ نے پنجاب اور خیبرپختون خواہ کیلئے 86 ارب روپے کے ہائیڈل پرافٹ کی منظوری دے دی ہے۔53 ارب روپے کا منافع پنجاب 33 ارب روپے خیبرپختون خواہ کو ملیں گے۔ کابینہ کا کورونا کی صورتحال ویکسین کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا ذرائع کے مطابق تاجکستان کو کورونا کنٹرول کیلئے ہیومن اسسٹنس کی منظوری دی گئی ، کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائرکٹرز میں وفاقء حکومت کے نمائندہ کی منظوری دی گئی۔کیپیٹل ٹیریٹری رولز 2020 کا ڈرافٹ کابینہ میں پیش کیا گیا ، اجلاس کے دور ان قومی ترانہ کے آڈیو وڑول کانٹنٹ پر نظر ثانی کیلئے مجوزہ کمیٹی کا قیام کی منظوری دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق مبشر حسن کی بطور ایم ڈی اے پی پی تقرری کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس کے دور ان کابینہ نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی ۔کابینہ نے فرسٹ ویمن بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری کی منظوری دی،کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق دی گئی ۔اجلاس میں ملک کی سیاسی معاشی اور اقتصادی صورت حال پر غور کیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں بجٹ تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ معاون خصوصی ملک امین اسلم نے ہائیڈل پرافٹ کی تقسیم پر اعتراض اٹھایا اور کہاکہ پنجاب کا ہائیڈل پرافٹ سو فیصد اٹک کی وجہ سے ہے، ضلع کو حق ملنے کی بجائے ساری رقم صوبے کو منتقل ہو رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ ہائیڈل پرافٹ کی منظوری ضرور دے لیکن صوبوں کو اضلاع کا حق دینے کا پابند بنائے، پنجاب کو ملنے والا سارا منافع غازی بروتھا پراجیکٹ کی وجہ سے ہے، ضلع کے لوگوں نے قربانی دی ہے منافع کا جائز حصہ اٹک کو ملنا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ صوبائی فنانس کمیشن نہ ہونے کی وجہ سے اٹک جیسے پسماندہ اضلاع پیچھے رہ گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں