کچے کے ڈاکوئوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے پولیس اہلکاروں اور چوکی انچارج کو بڑی سزا دیدی گئی

راجن پور (پی این آئی) کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے دو پولیس اہلکاروں اور چوکی کے انچارج کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق انکوائری کے دوران ثابت ہوگیا کہ دونوں پولیس اہلکاروں نے اطلاع دیے بغیر چوکی چھوڑی جس کے بعد ڈاکوؤں نے انہیں اغوا کرلیا۔ پکٹ انچارج اے ایس آئی عبدالرحمان کو بھی غیر حاضری پر نوکری سے برخاست کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور فیصل گلزار کے مطابق تینوں پولیس اہلکار انکوائری میں قصور وار قرار پائے ہیں۔ ان اہلکاروں کی وجہ سے پولیس کا تاثر خراب ہوا جس کے باعث انہیں نوکریوں سے برخاست کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close