لاہور (پی این آئی) وزیراعظم نے بجٹ کے فوری بعد بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بجٹ کے بعد سرکاری مال لوٹنے والوں کی گرفتاریوں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بس بہت ہوگیا اب کسی کو رعایت نہیں ملے گی۔ وزیراعظم نے بجٹ کے فوری بعد بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا فیصلہ کرتے ہوئے نیب اور ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کاروائیاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ الیکشن اور حکومت کو چھوڑیں، جس نے بھی سرکاری مال لوٹا ہے اس کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں۔جن جن کے خلاف ایف آئی اے اور نیب کے پاس شواہد موجود ہیں، انہیں بجٹ کے بعد گرفتار کر لیا جائے۔سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ یہ تمام معاملہ شفاف ہونا چاہیئے، عمران خان کسی صورت اپنی پوزیشن سے ٹس سے مس نہیں ہو رہے، اسی لیے آنے والے دنوں میں مزید چیخوں کی آوازیں سنائی دیں گی۔ عارف حمید بھٹی نے وزیراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ایسے فیصلے کیے ہیں جو ماضی کے وزرائے اعظم نہ کر سکے۔ یہ ایسے فیصلے ہیں جنہیں کرتے ہوئے ماضی کے وزرائے اعظم کی ٹانگیں کانپ جاتی تھیں۔ نیب پر جانبداری کے حوالے سے لگنے والے الزامات کے حوالے سے سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ جو لوگ الزامات لگاتے ہیں، وہ یہ بتائیں کہ 2008 سے 2018 تک پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے حکومتوں کے دوران کیوں نیب اتنا متحرک نہیں ہوا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں