تنخواہوں میں دس نہیں پندرہ نہیں بلکہ کتنے فیصد اضافہ ہو گا؟ سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

کراچی (پی این آئی) بجٹ 22-2021 کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اور پنشن میں 20 فیصد تک اضافہ متوقع ہے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ سندھ کے بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ پے سکیل کے مطابق کئے جانے کی تجویز شامل ہے ، جبکہ کراچی کیلئے بسوں کی خریداری کی مد میں 3 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز بھی ہے ۔ صوبائی ترقیاتی پروگرام کی مد میں 180 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے ۔سندھ کے بجٹ میں لیاری کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکیج کا اعلان متوقع ہے ۔سندھ کے بجٹ میں کراچی کی جاری سکیموں اور دیگر کیلئے 23 ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز ہے ۔ مجموعی ترقیاتی بجٹ کا 57 فیصد صحت ، تعلیم سوشل پروٹیکشن کیلئے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔محکمہ تعلیم کی سکولوں کی تعمیر و مرمت بنیادی سہولیات کی فراہمی سکیم بجٹ میں شامل ہے ۔ذرائع کے مطابق سندھ کے 10 اضلاع میں امراض قلب کے ایمرجنسی یونٹس کا قیام بجٹ میں شامل کرنے کی تجویز ہے ۔ محکمہ توانائی کی 5 نئی اور 3 جاری سکیموں کیلئے 7060 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔

close