ٹرین حادثہ ،بدقسمت خاندان کی حادثہ سے چند لمحے پہلے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ،بچے ویڈیو میں بائے بائے کہتے رہے

اسلام آباد (پی این آئی )صوبہ سندھ کےشہر ڈھرکی میں ہونے والے ٹرین حادثے کے بعددردناک واقعات دیکھنے میں آ رہے ہیں ۔ٹرین میں ایک بدقسمت خاندان بھی سوار تھا جس کی ویڈیو دیکھ کر کلیجہ منہ کو آتا ہے۔ یہ فیملی اپنے3 بچوں کے ساتھ کراچی سےظہیرآباد شہید اپنے گاؤں آرہے تھے،ٹرین روانگی سے قبل اس خاندان نےیہ ویڈیو بنائی جس میں معصوم بچے پنجاب آنے کی خوشی میں نہال ہوئے جارہے تھے ۔بدقسمتی سے حادثے میں نانا ،بیٹی اور نواسہ ،نواسی دنیا سے رخصت ہوگئے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو حادثہ کچھ دیر قبل بنائی گئی جس میں بچے ویڈیو بنانے والے کو بائے بائے کہتے رہے ۔ 12 سالہ بچی شدید زخمی ،ایک بچی جاں بحق جبکہ 6سالہ بچہ لاپتہ ہے ۔ ویڈیو بنانے والا شخص بچوں کو کہہ رہا ہے کہ وہ بائے بائے کریں جبکہ بچے جواب میں بائے بائے کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close