ٹرین حادثے میں جاں بحق ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی میتیں آبائی شہر پہنچا دی گئیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (پی این آئی) ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے قریب گزشتہ روز کے ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد کی لاشیں ان کے آبائی علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ پہنچا دی گئیں۔پانچوں جاں بحق افراد ملت ایکسپریس میں سوار تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔میتیں گھر پہنچنے پر علاقے بھر کی فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشک بار ہو گئی۔جاں بحق ہونے والے ان 5 افراد میں ساجدہ پروین، ان کا بیٹا چاند، بیٹی مومنہ، بہن طاہرہ پروین اور ان کا بیٹا عبدالرحمٰن شامل ہیں۔ان افراد کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ تدفین ٹوبہ ٹیک سنگھ کے گاؤں 395 ج ب سادہ آرائیاں میں ہو گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close