پنجاب اسمبلی کی خاتون رکن کی گاڑی پر فائرنگ ، دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے

لاہور(پی این آئی)لاہور میں معروف خاتون ٹی وی پرسنیلیٹی، معروف دانشور نجم سیٹھی کی اہلیہ اور پنجاب اسمبلی کی رکن جگنو محسن کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ نامزد ملزم یاسین اور 6 نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔پولیس نے گاڑی پر حملے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق حجرہ موڑ پر 2 مسلح اور 2 لاٹھیوں سے لیس افراد نے حملہ کیا اور گاڑی پر گولی بھی چلائی جو گاڑی کو نہ لگی۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ایک شخص نے لاٹھی مار کر گاڑی کا شیشہ بھی توڑ دیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close