برطانیہ جانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، برطانوی وزیراعظم نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی، برطانوی وزیراعظم نے ٹرین حادثے پر بھی افسوس کا اظہار کیا، برطانوی وزیراعظم نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ برطانیہ کی دعوت بھی دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔اس دوران دونوں رہنماؤں میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کو برطانوی وزیراعظم نے دورہ برطانیہ کی دعوت بھی دی۔ وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ برطانیہ کی ریڈ لسٹ سے نکال کر پاکستان کیلئے سفری پابندیوں میں نرمی کی جائے۔جس پر بوطانوی ویزراعظم نے سفری پابندیوں میں نرمی کی یقین دہانی کروائی،عمران خان نے کہا کہ فیٹف ممبران کو پاکستانی کی کامیابیوں کوسراہنا چاہیے اور فیٹف کی گرے لسٹ سے نکالنا چاہیے۔برطانوی وزیراعظم نے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ چند روز قبل بھی وزیراعظم عمران خان کی ماحول دوست اقدامات پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے وزیراعظم پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔برطانوی وزیراعظم نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی وباء کورونا وائرس پر فوکس کیا جائے، قدرت کا انتقام ہے۔ماحولیاتی تبدیلی پر ہمیں بروقت کارروائی کرنا ہو گی، سب کو اپنی کوششوں کو دوگنا کرنا ہوگا تاکہ عالمی سطح پر بڑھنے والے گلوبل وارمنگ کو کنٹرول کیا جا سکے اور عالمی سطح پر1.5 درجہ حرارت پر قابو پایا جاسکے۔ سب ممالک کو مل کر بڑے پیمانے پر کوششیں کرنا ہوں گی تاکہ فطرت کو بچایا جا سکے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو ماحولیات میں بہتری کیلئے اقدامات پر سیلوٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں10 ارب درخت لگانے کے عزم بہت بڑی مہم ہے۔ مینگرو درخت بھی دوبارہ لگا رہے ہیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close