وزیراعلیٰ سندھ کا ضلع گھوٹکی میں مسافر ریل گاڑی کے حادثے کا نوٹس

کراچی(آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ضلع گھوٹکی میں ریٹی اسٹیشن کے قریب گنیا موڑ میں مسافر ریل گاڑی کے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سکھر کو ہدایت کی کہ وہ موقع پر امدادی کاموں کو انجام دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو متحرک کریں۔ سید مراد علی شاہ نے کمشنر سکھر کو ہدایت کی کہ وہ حادثے کے باعث بوگیوں میں پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کے لئے بھاری مشینری کا انتظام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ترجیح یہ ہونی چاہئے کہ لوگوں کی جانیں بچائی جائیں۔ انہوں نے کمشنر سکھر کو ہدایت کی کہ وہ گھوٹکی، سکھر اور خیرپور کے قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی کا اعلان کریں اور زخمیوں کو منتقل کرنا شروع کریں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر سکھر کو ہدایت کی کہ ٹرین صاف ہونے تک مسافروں کے لئے عارضی رہائش اور کھانے پینے کا بندوبست کریں۔ انہوں نے کہا کہ جسد خاکی کو ان کے آبائی گھر منتقل کرنے کے لئے بھی ضروری انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی انفارمیشن کا سسٹم بنایا جائے تاکہ مسافروں کی رشتیداروں کو سہی معلومات مل سکے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close