کیسے ظالم لوگ مسلط ہیں اپنی مجرمانہ غفلت اور نااہلی قبول کرنے کو تیار نہیں؟ مریم نواز

لاہور ( آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے گھوٹکی ٹرین حادثے میں افسوس کا اظہارکرتے ہو ئے کہا کہ کیسے ظالم اور بے حس لوگ پاکستان پر مسلط ہیں جو تین سال میں آٹھ بڑے ٹرین حادثات کے بعد بھی اپنی مجرمانہ غفلت اور نااہلی قبول کرنے کو تیار نہیں؟ ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ جتنے لوگوں نے اپنے پیاروں کو ان حادثات میں کھویا میری دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ سب کی مغفرت فرمائے۔ آمین۔ انہو ںنے مزید کہا کہ اتنی بے حس اور ظالم حکو مت پاکستان پر مسلط ہیں جو3 سال میں8 بڑے ٹرین حادثات کے بعد بھی اپنی مجرمانہ غفلت اور نااہلی قبول کرنے کو تیار نہیں اب بھی وہ اس کا الزام اپو زیشن پر لگا کر اپنی جان چھڑانا چاہتے ہیں۔ #/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close