طویل چھٹیوں کے بعد اسلام آباد میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی رونقیں واپس لوٹ آئیں

اسلام آباد(آن لائن )وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے بند کیے گئے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی رونقیں واپس لوٹ آئیں،تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوتے ہی طلبہ کی بڑی تعداد پڑھائی کیلئے پہنچ گئی،ملک کے دیگرشہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی تعلیمی سرگرمیاں مکمل طورپربحال ہوئیں،مکمل ایس او پیز کے ساتھ بچوں کو کلاسز میں بٹھایا گیا،پچاس فیصد حاضری کو سکول بلایا گیا،اساتذہ کا کہنا ہے کہ طویل چھٹیوں کے بعد ذمہ داری بڑھ گئی ہے،والدین نے بھی تعلیمی اداروں کے کھلنے پرسکھ کا سانس لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close