اسلامی ملک کے وزیر خارجہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت سونپ دی گئی

نیویارک (پی این آئی) اسلامی ملک کے رہنما اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر منتخب۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے سفارتی فورم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے صدر کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔جنوبی ایشیا کے اسلامی ملک مالدیپ کے وزیر خارجہ عبد اللہ شاہد کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا نیا صدر منتخب کیا گیا ہے۔عبد اللہ شاہد جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کیلئے صدر منتخب کیے گئے ہیں۔ عبد اللہ شاہد کے اس انتخاب پر پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔شاہ محمود قریشی کی جانب سے مالدیپ کے وزیر خارجہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا صدر منتخب ہونے پر خصوصی مبارکباد دے کر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close