انجمن تاجران پنجاب کا بجٹ میں تاجروں کیلئے بڑے ریلیف پیکج کامطالبہ

راولپنڈی (آن لائن) انجمن تاجران پنجاب کے مرکزی صدرشاہد غفور پراچہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تاجروں کے لئے بڑے ریلیف پیکج کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈائون اور کورونا کے باعث چھوٹا کاروباری طبقہ شدید مالی بحران کا شکار ہے کورونا سے تباہ حال معیشت کی بحالی کیلئے شناختی کارڈ کی شرط کو ختم کیا جائے تاجروں اور سمال انڈسٹری کیلئے ریلیف پیکیج دیا جائے ،تاجروں کو شخصی ضمانت پر بلا سود قرضے اور بجلی کے کمرشل بلوں پر چھوٹ دی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز موبائل فون ایسوسی ایشن سکستھ روڈ کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ بازار موبائل فون ایسوسی ایشن کے صدر ساجد بٹ بھی موجود تھے شاہد غفور پراچہ نے کہا کہ وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تاجروں کے لئے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرے جی ڈی بی کے گروتھ کے اشارے مثبت سمت کی جانب جارہے ہیں تو اس کے ثمرات عوام اور تاجر طبقے تک پہنچنے ضروری ہیںانہوں نے کہا کہ آج پنجاب سمیت ملک بھر میں چھوٹا تاجر طبقہ بدترین مالی بدحالی کا شکار ہے چھوٹے کاروبار بند کرکے تاجر طبقہ ٹیکسی،رکشہ اور موٹر سائیکل رکشہ چلانے پر مجبور ہے چھوٹے دکانداروں کے پاس دکان کا کرایہ ادا کرنے کے پیسے نہیں ہیں اپنی جمع پونجی بیچ کر کرایہ ادا کر رہے ہیں حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس کی ادائیگی کا آسان ترین طریقہ متعارف کروائے انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکس کی ادائیگی سے منحرف نہیں ہیں،کورونا کی وجہ سے کاروبار بھی بند ہیں کورونا کی وجہ سے 1 سال کا ٹیکس معاف کر کے مالی مراعات کا اعلان کیا جائے راجہ بازار موبائل فون ایسوسی ایشن کے صدر ساجد بٹ نے کہاکہ حکومت سادہ و آسان ٹیکس نظام کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دے بجٹ میں چھوٹے تاجروں کے لئے فکس ٹیکس کا نظام لایا جائے، ٹرن اوور ٹیکس کو 0.25 فیصد کی شرح پر لایا جائے تاجروں کے ساتھ کئے گئے معاہدوں پر عملدرآمد سے سالانہ 8 ہزار ارب ریونیو جمع کرنے کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے مشکل و پیچیدہ فارم اور دستاویزات کی آڑ میں رشوت، کرپشن،بلیک میلنگ کا راستہ کھلا رکھا گیاکورونا سے تباہ حال معیشت کی بحالی کیلئے شناختی کارڈ کی شرط کو ختم کیا جائے تاجروں اور سمال انڈسٹری کیلئے ریلیف پیکیج دیا جائے تاجروں کو شخصی ضمانت پر بلا سود قرضے اور بجلی کے کمرشل بلوں پر چھوٹ دی جائے مہنگائی کنٹرول کرنے کا حکومت کے پاس کوئی پلان نہیں تو کاروبار کیسے چلے گاانہوں نے خبردار کیا کہ بجٹ میں تحفظات دور نہ ہوئے تو حکومت تاجروں کے غیظ و غضب کا سامنا کرنے کیلئے تیارہو جائے حکومت بتائے کن مافیاز کومائیکرو لیول پر نوازنے کا سلسلہ جاری ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں