ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کے ناموں کی فہرست جاری

لاہور(آئی این پی)سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی میں پیش آنے والے ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کے ناموں کی فہرست جاری کر دی گئی ،  جاں بحق افراد میں لاہورکے احمد ولد محمد رمضان، ننکانہ صاحب کے عاطف شہزاد ولد عاطف لطیف، راولپنڈی کے رب نواز ولد سجاول شاہ ، خوشاب کے قیصر اقبال ولد ظفر اقبال اور رحیم یارخان کی دعا  فاطمہ ولد شہزاد، لودھراں کی مائی سائرہ ولد شہزاد، شہروز ارشد ولد ارشد، مقدس ولد عمران، محمد اسلم ولد محمد یاسین، شبرین ولد محمد یاسین روبینہ، محمدعلی اور لودھراں کے سمیع اللہ ولد ابراہیم ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طاہرہ پروین، مومنہ ولد میاں رازق، محمد چاند ولد رزاق ، فیصل آباد کی مس عالم ولد صداقت، وہاڑی کے محمد انور ولد عبدالحفیظ ،حریم  اورشہلا ولد حضورخان اور کراچی کے خالد بن ولید شامل ہیں،سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی میں ملت اور سرسید ایکسپریس کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 40افراد جاں بحق  اور 100سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، کئی مسافر اب بھی تباہ شدہ بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور مزید جانی نقصان کا خدشہ ہے،انچارج انفارمیشن ڈیسک ریلوے کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ٹرینوں میں 1269مسافر سوار تھے،ملت ایکسپریس میں 765اور سر سید ایکسپریس میں 504مسافر سوار موجود تھے۔ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس حادثہ میں زخمی ہونے والے مسافروں کے نام وپتہ سامنے آگئے ۔ا ن میں  محمد اسلم ولد گمیر خان عمر60سال    ساکن اسلام نگر محلہ سیکٹر4/Fکراچی، مقبول احمد ولد اقبال عمر25سال ڈھرکی ڈسٹرکٹ گھوٹکی، خلیل الرحمن ولد عبدالعلیم عمر19سال  ڈھرکی ڈسٹرکٹ گھوٹکی، آسیہ ولد محمد عمران عمر27سال  لودھراںروبینہ ولد احسن الہی عمر22سال  نامعلوم، عذرا ولد اللہ رکھا عمر30سال کراچی ،نصیر ولد اکبر عمر45سال   سیالکورٹ، اعجاز حسین عمر 55سال پتہ نامعلوم  ،ممتاز بی بی ولد اللہ دتہ عمر38سال کراچی، سمیع ولد شہزاد  خانیوال ،حسین ربانی ولد ربانی سکنہ  کراچی، اللہ دتہ ولد بشیر احمد عمر42سال کراچی ،بشیر احمد ولد پٹھانے خان عمر50سال  ساکن خانیوال، آفتاب ولد ایاز حسین عمر17سال  فیصل آباد،آفتاب ولد ایاز حسین عمر17سال  فیصل آباد، بابر ولد فیاض عمر 7سال ایڈر یس لودھراںیاسمین عمر22سال ایڈریس کراچی، حفصہ ولد حضور عمر10سال ساکن کراچی ،گل شبیر ولد ولایت خان عمر57 کراچی، محمد اسحاق ولد بڈن خان عمر60سال  حیدر آباد،خدا داد عمر19سال  پنڈی بھٹیاں، کائنات عمر 20سال کراچی، کوثر ولد مہدی عباس عمر40سال کراچی ،جاوید اخترولد نور الہی عمر42سال کراچی،گل صاحب عمر35سال، مشرف ولد طفیل عمر40سال ایڈریس ملتان، دلاور و لد ارشد عمر22سال خانپور شامل ہیں ۔ٹرین حادثہ کے ان تمام  زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال  میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close