فوجی فرٹیلائزر کمپنی کا گھوٹکی ٹرین حادثہ کے ریسکیو آپریشن میں اہم کردار

گھوٹکی (پی این آئی) گھوٹکی کے مقام پر خوفناک ریلوے حادثے کے فوراً بعد فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) میر پور ماتھیلو کی امدادی ٹیمیں سب سے پہلے جائے حادثہ پر پہنچیں اور ہمیشہ کی طرح سو ل انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور فوج کی ٹیموں کی مدد کے لیے ایف ایف سی ریسکیو ٹیم پیش پیش رہی۔

ایف ایف سی نے فوری اور ہنگامی بنیاد پر اہل ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل اسٹاف، ایمبولینسوں، طبّی سازوسامان اور ضروری ادویات سے لیس میڈیکل ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچائیں تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جانیں بچائی جاسکیں- ٹیکنیکل اسٹاف نے کرین اور لوہے کی کٹنگ مشینوں پر مشتمل مطلوبہ ساز و سامان کے ساتھ سول اور فوجی حکام کی مدد کے لیے بھر پور کردار ادا کیا اور آخری شخص کی بازیابی تک ریسکیو کوششیں جاری رکھیں –

طبّی امداد کے علاوہ ایف ایف سی نے فوری طور پر 700 سے زائد افراد کے لئے کھانا اور پانی بهی مہیا کیا-

کمپنی بھر پور طریقے سے امدادی کاروائیوں کا حصہ رہی ہے، اور سوگوار خاندانوں کے اس المیہ کے موقع پر اُن کے غم میں برابر کی شریک ہے، خاص طور پر ان خاندانوں کے ساتھ جنہوں نے اس افسوس ناک حادثے میں اپنی پیاروں کو کھو دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close