پرانی گاڑیوں کے مالکان ہو جائیں تیار، پنجاب حکومت نےدس سال پرانی گاڑیوں پر ٹوکن ٹیکس کی مد میں رعایت واپس لینے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(آئی این پی) پرانی گاڑیوں کے مالکان ہو جائیں تیار،پنجاب حکومت کی دس سال پرانی گاڑیوں پر ٹوکن ٹیکس کی مد میں 25 فیصد رعایت واپس لینے کا فیصلہ ، پرانی گاڑیوں پر ٹوکن ٹیکس کی مد میں دی گئی رعایت پر محکمہ ایکسائز کی سفارشات منظور کرلیں گئیں ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں پرانی گاڑیوں پر دی گئی ٹیکس چھوٹ واپس لینے جارہی ہے اور ان تجاویز کو نئے بجٹ میں شامل بھی کرلیا گیا ہے۔ پنجاب میں 10 سال پرانی گاڑیوں پر عائد ٹوکن ٹیکس میں 25 فیصد رعایت دی گئی تھی۔ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق نئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 25 فیصد ٹیکس چھوٹ واپس لے لی جائے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ریسورس موبلائزیش کمیٹی نے پرانی گاڑیوں پر دی گئی 25 فیصد رعایت واپس لینے کی منظوری بھی دے دی ہے اور پرانی گاڑیوں کے مالکان کو ٹوکن ٹیکس اب نئی شرائط کے مطابق ادا کرنا ہوگا ۔حکام کے مطابق اس سفارش کا اطلاق ان گاڑیوں پہ نہیں ہو گا جو لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس ادا کرچکے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں