رواں سال کا پہلا سورج گرہن کب ہو گا؟ ماہرین فلکیات نے پیشنگوئی کر دی

لاہور(پی این آئی )رواں سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو ہوگا تاہم اس کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔ماہر فلکیات اور ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق سورج گرہن روس،گرین لینڈ، شمالی کینڈا، شمالی ایشیا،یورپ اور امریکا میں دیکھا جاسکےگا۔ ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجکر 12 منٹ پر ہوگا، 3 بجکر 42 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا جب کہ 4 بجکر 34 منٹ پر سورج گرہن ختم ہوجائےگا۔ماہرفلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ سورج گرہن دوران رنگ آف فائر دیکھا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں