گھوٹکی ( پی این آئی) گھوٹکی کے نزدیک حادثے کا شکار ہونے والی ملت ایکسپریس کی بوگی نمبر 10 کے ایک زخمی مسافر نے دعویٰ کیا کہ بوگی کا کلمپ روانگی سے قبل ہی خراب تھا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملت ایکسپریس کی بوگی نمبر 10 کے مسافر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بوگی کا کلمپ ٹوٹا ہوا تھا ، ٹرین کے ڈرائیور نے عملے سے کہا بھی کہ اسے ٹھیک کیا جائے مگر عملے نے انکار کر دیا جس کے بعد ڈرائیور ٹرین کو ویسے ہی لے آیا۔زخمی مسافر کے مطابق روہڑی کراس کرنے کے بعد ٹرین کو جھٹکا لگتا محسوس ہوا اور حادثے کے وقت بوگی نمبر 10 گھسیٹتے ہوئے دوسرے ٹریک پر آئی تو سامنے سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی۔واضح رہے کہ ملت ایکسپریس اور سر سید احمد ایکسپریس کو حادثہ گزشتہ رات گئے 3 بجکر 48 منٹ پیش آیا جس میں ملت ایکسپریس کی بوگیاں ڈہرکی کے قریب پٹری سے اتر گئیں جبکہ سرسید ایکسپریس آکر ملت ایکسپریس سے ٹکرا گئی ، حادثے میں 40 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ، ملت ایکسپریس کی 8 بوگیاں بھی پٹری سے اتر گئیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں