لاہور (پی این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹرینوں کا افسوسناک واقعہ ریلوے اہلکاروں کی بد انتظامی کے باعث پیش آیا ہے، غمزہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب حکومت کے رضا کار ، ریسکیو اہلکار زخمیوں کو ہسپتال تک پہنچانے میں مصروف ہیں جبکہ سندھ حکومت اس معاملے پر سیاست سے باز نہیں آرہی ،عوام کو وہ دن بھی یاد ہے جب ہر دوسرے دن ٹرین حادثہ رونما ہوتا تھا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے ایک مشیر نے ٹی وی وفاقی حکومت کے خلاف بمباری کی مگر وزیر اعلیٰ سندھ اور ان کی ٹیم کہیں دکھائی نہیں دیے ۔ ن لیگ کے گمشدہ لیڈر بھی ٹرین حادثے پر سیاست چمکاتے نظر آرہے ہیں ۔وزیر اعلی ٰ پنجاب نے زخمیوں کے علاج کیلئے تمام سہولیات بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کیلئے 15 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا گیا ہے ، پیسے کسی کے عزیز کا نعم البدل تو نہیں ، یہ امداد کی مد میں ہیں ۔ زخمیوں کو 50 ہزار سے 3 لاکھ روپے تک دیے جائیں گے ۔جس ٹریک پر حادثہ ہوا اس کی خستہ حالی کی دستانیں پرانی ہیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے کہا کہ ٹرین حادثات کی روک تھام کا صرف ایک حل ہے اور وہ ایم ایل ون ہے ۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس سال پولیو کا پنجاب میں کوئی کیس سامنے نہیں آیا ، بچے ہماری قوم کا مستقبل ہیں ، انہیں پولیس کے قطرے پلانے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں