گھوٹکی (پی این آئی) وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے ہنگامی طور پر اسلام آباد سے ہیلی کاپٹر پرگھوٹکی پہنچ گئے، اعظم سواتی کاکہنا ہے کہ یہ ایک بڑا حادثہ ہے، 33 افراد کے جاں بحق ہونے اور کئی مسافروں کے زخمی ہونے پر افسوس ہے، انہوں نے کہاکہ ریسکیو آپریشن زخمیوں کے علاج معالجہ کی نگرانی خود کروں گا۔وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ باقی مسافروں کو بروقت ان کے گھروں تک پہنچانے کے انتظامات جاری ہیں، ٹرین حادثے کی خود ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے، حادثے کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔گھوٹکی حادثے پر وزیر ریلوے اعظم سواتی نے 24 گھنٹے کے اندر ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں