ٹرین حادثہ، شیخ رشید نے حادثے کی وجہ اور حل بھی بتا دیا

وفاقی وزیر داخلہ اور ریلوے کے سابق وزیر شیخ رشید احمد نے ڈہرکی کے قریب مسافر ٹرینوں کے تصادم کی وجہ بتاتے ہوئے اس مسئلے کا حل بھی بتا دیا ہے، ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے وہئے انہوں نے کہا کہ گھوٹکی روہڑی لائن بہت خراب ہے جس کاحل ایم ایل ون ہے جس پر اسی حکومت میں کام شروع ہوجائے گا۔شیخ رشید نے ڈہرکی ٹرین حادثے کے حوالے سے کہا کہ رینجرز اور پاک فوج جائے حادثے پر موجود ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گھوٹکی روہڑی لائن بہت خراب ہے، حل ایم ایل ون ہے، جو ٹریک زیادہ خراب ہے اسے تبدیل کردینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے نئے وزیر ایم ایل ون پر کام کررہے ہیں، وزیراعظم ایم ایل ون پر دلچسپی لے رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ہی ایم ایل ون پر کام شروع ہوجائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close