ایف اے ٹی ایف کا اجلاس، پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کر لی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، جس کے مطابق پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ پاکستانی اخبار روزنامہ 92 میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق پاکستان کو بہتر اقدامات کے باعث فالو اپ فہرست میں شامل کرلیا ہے۔تا ہم پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس تک گرے لسٹ میں ہی رکھا گیا ہے تاہم اس کی ریٹنگ بہتر کی گئی ہے۔خبر کے مطابق پاکستان نے اب تک ایف اے ٹی ایف کی 40 میں سے 31 سفارشات پر عمل درآمد مکمل کرلیا ہے جس کے باعث اسے ایشیا پیسفک گروپ کی توسیع شدہ سے فالو اپ فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر تیزی سے عمل درآمد کی مثال بھی قائم کی ہے۔ صرف دو سال میں 20 معیارات میں بہتری لائی گئی ہے جو کسی بھی ملک کی جانب سے ایک ریکارڈ ہے۔۔۔۔۔۔

مسلمانوں کے لیے بڑی خوشخبری،اس سال حج ہو گا، طریقہ کار کیا ہو گا؟

جدہ (پی این آئی) سعودی عرب کے قائم مقام وزیر اطلاعات و نشریات ماجد القصبی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس میں مسلسل تبدیلی کی وجہ سے اس سال حج کا طریقہ کار واضح نہیں ہوسکا ہےاتوار کے روز جدہ میں پریس کانفرنس میں انہوں نے اعلان کیا کہ وزرائے صحت و حج کورونا وائرس کے پھیلائو کے باعث درپیش چیلنجوں کی روشنی میں آئندہ چند روز کے دوران اس سال حج کے طریقہ کار کااعلان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال حج کی حکمت عملی واضح نہ ہونے کے کئی اسباب ہیں۔ سب سے اہم کورونا وائرس میں مسلسل تبدیلی اور ویکسین کی قلت ہے۔ ماجد القصبی نے کہا کہ سعودی عرب کی انتہائی کوشش یہ ہے کہ حج مقامات اندرون سعودی عرب اور مسلم دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث نہ بنیں-۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close