مسلمانوں کے لیے بڑی خوشخبری،اس سال حج ہو گا، طریقہ کار کیا ہو گا؟

جدہ (پی این آئی) سعودی عرب کے قائم مقام وزیر اطلاعات و نشریات ماجد القصبی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس میں مسلسل تبدیلی کی وجہ سے اس سال حج کا طریقہ کار واضح نہیں ہوسکا ہےاتوار کے روز جدہ میں پریس کانفرنس میں انہوں نے اعلان کیا کہ وزرائے صحت و حج کورونا وائرس کے پھیلائو کے باعث درپیش چیلنجوں کی روشنی میں آئندہ چند روز کے دوران اس سال حج کے طریقہ کار کااعلان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال حج کی حکمت عملی واضح نہ ہونے کے کئی اسباب ہیں۔ سب سے اہم کورونا وائرس میں مسلسل تبدیلی اور ویکسین کی قلت ہے۔ ماجد القصبی نے کہا کہ سعودی عرب کی انتہائی کوشش یہ ہے کہ حج مقامات اندرون سعودی عرب اور مسلم دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث نہ بنیں-۔۔۔۔۔

سندھ میں ڈہرکی کے مقام پر دو مسافر ٹرینوں میں خوفناک تصادم، درجنوں جاں بحق

ڈہرکی (پی این آئی) راولپنڈی سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین سر سید ایکسپریس ڈہرکی کے قریب کراچی سے سرگودہا جانے والی ملت ایکسپریس سے ٹکرا گئی۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق 30 جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی ہوگئے۔حادثے کے بعد ملت ایکسپریس کی 8 اور سرسید ایکسپریس کی انجن سمیت 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جبکہ کچھ بوگیاں کھائی میں جاگریں۔شدید زخمی مسافروں کواسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ایک بوگی میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریکس پر ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔ڈی ایس ریلوے سکھر طارق لطیف کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل تحریری طور پر حکام کو آگاہ کر دیا تھا کہ سکھر ڈویژن میں 13 مقامات پر ٹریک کی حالت ٹھیک نہیں، ان 13 مقامات میں جائے حادثہ کا مقام بھی شامل ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close