دنیا کی بہترین یونیورسٹیز میں پاکستان کی کون کونسی یونیورسٹیاں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئیں؟ رپورٹ جاری

لندن(پی این آئی ) عالمی ادارے ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست جاری کی جن میں 16 پاکستانی یونیورسٹیز بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی جانب سے سال 2021 کی 500 سے زائد دنیا کی بہترین جامعات کی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں پاکستان کی 16 جامعات کو بہترین کارکردگی کے باعث شامل کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جاری کردہ فہرست کے تحت قائد اعظم یونیورسٹی 100 ویں، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان 124 ویں اور کام سیٹس یونیورسٹی 171 ویں نمبر پر رہی ہیں۔پاکستان کے حساب سے یہ درجہ بندی پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔رپورٹ کے مطابق یونیورسٹیوں میں پشاور یونیورسٹی ، ایگریکلچر یونیورسٹی آف فیصل آباد، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز ، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، یونیورسٹی آف پنجاب، بہا الدین ذکریا یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (لاہور)، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، اسلامیہ یونیورسٹی (بہاولپور)، پی ایم اے ایس، یونیورسٹی آف سرگودھا اور یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور شامل ہیں۔امریکی ادارے ٹائمز ہائر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ ایشیائی یونیورسٹیوں میں پاکستان کی نمائندگی اچھی ہے۔ امسال پاکستان نے اوسطاً بہتر نتائج حاصل کیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں