ایف بی آر ادائیگی پر اعتراض نے ریونیو اعداد و شمار کا بھانڈہ پھوڑ دیا، شہباز شریف

اسلام آباد(آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صد ر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف شہباز شریف نے استفسار کیا ہے کہ کیا مسلط حکومت وفاق اور اکائیوں کو باہم دست و گریباں کروانا چاہتی ہے؟ ۔ اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ 140 ارب کی ایف بی آر کو ادائیگی پر اعتراض سامنے آیا ہے۔ ایف بیآر کو 140 ارب کی ادائیگی پر اے جی پی آر کے اعتراض نے ریونیو اعداد و شمار کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ اعداد و شمار کی غلطی سامنے ا?نے کے بعد صوبوں کو ٹیکس وصولیوں میں حصہ بھی غلط ہی ملے گا۔ انہوں نے استفسار کیا ہے کہ کیا مسلط حکومت وفاق اور اکائیوں کو باہم دست و گریباں کروانا چاہتی ہے؟۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close