کورونا کی بھارتی قسم نے برطانیہ کو جکڑ لیا، مثبت کیسز میں 70فیصد اضافہ

لندن (آئی این پی)کورونا وائرس کی بھارتی قسم نے برطانیہ کو جکڑ لیا ہے اور صرف ایک ہفتے میں مریضوں کی تعداد 70فیصد بڑھ گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں برطانیہ میں 5ہزار 765افراد وائرس سے متاثر ہوئے جب کہ گزشتہ ہفتے کورونا وائرس سے متاثر ہ افراد کی تعداد 3ہزار 398تھی۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے کورونا وائرس سیکل 7اموات ہوئی تھیں اور اب صرف 24گھنٹوں میں 13اموات ہوئی ہیں۔برطانیہ میں مسلسل تیسرے روز مریضوں کی تعداد پانچ ہزار سے اوپر چلی گئی ہے اور ایک ہفتے میں مریضوں کی تعداد میں70فیصد اضافہ ہوا ہے۔کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے باعث برطانیہ میں21 جون سے لاک ڈائون اور پابندیاں ختم کرنیکاروڈ میپ بھی خدشات کاشکار ہوگیا ہے۔دوسری جانب برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک نے کہا ہے کہ بھارتی وائرس نے پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ مزید مشکل بنادیا ہے، بھارتی وائرس، کینٹ وائرس کی نسبت 40فیصد زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔میٹ ہینکاک نے کہا کہ اس نئے وائرس نے لاک ڈائون پابندیاں ختم کرنیکا فیصلہ مزید مشکل بنادیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں 30 برس سے کم عمر افراد کی ویکسینیشن شروع کردی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close