نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے آج کھل جائیں گے ، نوٹیفکیشن جاری

مظفر آباد(آئی این پی)آزاد کشمیر میں بھی نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھل جائیں گے،محکمہ ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق آدھی کلا سز ایک دن اور آدھی دوسرے دن ہوں گی،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ ایک ہفتے میں ویکسی نیشن کرائیں بصورت دیگر تنخواہ بند کر دی جائے گی،نوٹیفکیشن کے مطابق نجی تعلیمی اداروں کے مالکان بھی اساتذہ کی ویکسی نیشن یقینی بنائیں ،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close