وفاق اور صوبوں کا بجٹ کب پیش کیا جائیگا؟ اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاق اور صوبوں نے بجٹ کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ، وفاقی حکومت اپنا بجٹ 11 جون کو پیش کرے گی ، بجٹ وزیر خزانہ شوکت ترین پیش کریں گے ۔پنجاب کا بجٹ 14 جون کو وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت پیش کریں گے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے بجٹ کی تاریخ 15 جون دی گئی ہے ۔ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے 18 جون کو صوبے کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔وفاق اور صوبوں کی جانب سے اعداد و شمار کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق وفاق اور صوبوں کی جانب سے پیش کردہ بجٹ عوامی ہوں گے ۔ وفاق اور صوبوں نے بجٹ کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ، وفاقی حکومت اپنا بجٹ 11 جون کو پیش کرے گی ، بجٹ وزیر خزانہ شوکت ترین پیش کریں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close