کراچی (پی این آئی) سندھ کے ویکسی نیشن نہ کرانے والے ملازمین کی تنخواہیں جولائی سے بند کر دی جائیں گی، سندھ حکومت نے ملازین کو تین روز میں ویکسین لگوانے کی حتمی وارننگ جاری کر دی۔ سندھ حکومت کی جانب سے تمام محکموں کے ملازمین کو کورونا ویکسی نیشن کارڈ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ، ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کی فہرستیں بننا شروع ہو گئیں، ذرائع کے مطابق سندھ کے 4 لاکھ سے زائد ملازمین میںنصب نے ابھی ویکسی نہیں لگوائی، سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ کے 30 فیصد ملازمین نے ویکسی نیشن نہیں کرائی جبکہ 30 ہزار سے زائد بلدیاتی ملازمین کو کورونا کی پہلی ڈوز بھی نہیں لگی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں