وزیراعلی عثمان بزدار کی حجامت کرنے کے بعد حجام نے ویڈیو ٹک ٹاک پر ڈال دی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ بنی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہو گئی۔چند روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے میک اپ آرٹسٹ سے بال کٹوائے اور انٹرویو کے لیے میک اپ کروایا۔ عثمان بزدار نے گلبرگ کے مشہور حجام کو ایوان وزیر اعلیٰ بلوایا۔نجی ٹی وی آج کے مابق حجام نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی حجامت بنانے کے ساتھ ٹک ٹاک کے لئے اپنی تصویر بھی بنوائی اور اس کی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپلوڈ کردی، جو وائرل ہوگئی۔جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ بحث شروع ہوگئی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے حجامت کے کیا دام دئیے۔سوشل میڈیا صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بال کتنے میں بنوائے بھیا، تو کسی نے لکھا کہ حجام کی تو قسمت جاگ گئی۔اس طرح ملے جلے تبصروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو خاصی وائرل ہو رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close