زلفی بخاری نے استعفیٰ دے کر بھی عہدہ نہیں چھوڑا، بڑا انکشاف سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) زلفی بخاری اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پراب بھی وزیراعظم کے معاون خصوصی ہیں۔تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری کو مستعفی ہوئے 19 دن گزر گئے تاہم زلفی بخاری نے اپنے ٹوئٹرپروفائل سے معاون خصوصی کا عہدہ نہیں ہٹایا۔ واضح رہے کہ رنگ روڑ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے استعفیٰ دے دیاتھا۔ایک بیان میں زلفی بخاری نے کہا تھا کہ میں کسی بھی نوعیت کی انکوائری کا سامنا کرنے کیلیے تیار ہوں، جب تک میرا نام کلیئر نہیں ہوتا میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔زلفی بخاری نے مزید کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ کہا، جس پر الزام لگے، اسے کلیئر ہونے تک عہدہ چھوڑدینا چاہیے، تاہم ان کو مستعفی ہوئے 19 دن گزر گئے لیکن ٹوئٹر پر تاحال وہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ہی ہیں۔یاد رہے کہ دو ہفتے قبل رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل میں نام آ جانے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے استعفیٰ دے دیاتھا۔ایک بیان میں زلفی بخاری نے کہا تھاکہ میں کسی بھی نوعیت کی انکوائری کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں، جب تک میرا نام کلیئر نہیں ہوتا میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔زلفی بخاری نے مزید کہاتھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ کہا، جس پر الزام لگے، اسے کلیئر ہونے تک عہدہ چھوڑدینا چاہیے۔اُن کا کہنا تھا کہ میرارنگ روڈاور رئیل اسٹیٹ منصوبوں سیکوئی تعلق نہیں، اس اسکینڈل کی تحقیقات قابل شخصیت کو کرنی چاہیے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نے کہاتھا کہ میں اس معاملے میں شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کی حمایت کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ اس دوران میں پاکستان میں رہوں گا اور وزیراعظم عمران خان کے وژن کے ساتھ رہوں گا۔زلفی بخاری نے یہ بھی کہاکہ میں نے اپنے ملک کی خدمت کے لیے اپنی اوورسیز لائف چھوڑ دی ہے۔تاہم اس بیان کے بعد وہ دبئی روانہ ہو گئے تھے جس پر اپوزیشن نے خوب شور مچایا تھا۔تاہم تعجب کی بات یہ ہے کہ مستعفی ہوئے دو ہفتے گزر گئے مگر سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر زلفی بخاری کا تعارف آج بھی معاون خصوصی برائے وزیراعظم کے طور پر درج ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close