کورونا پابندیاں مکمل طور پرختم نہیں ہو سکتیں، وزیراعظم نے معاون خصوصی نے صاف بتا دیا

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے تمام شہریوں کو ویکسین لگنے تک پابندیاں نہ ختم ہونے کا عندیہ دے دیا،ایک بیان میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا نے تمام ممالک کے صحت کے نظام کو متاثر کیا ہے، اس  وبا کا مقابلہ کوئی ایک ملک تنہا نہیں کرسکتا، اس وبا کے خلاف پوری دنیا کو متحد ہونا ہوگا،انہوں نے کہا کہ جب تک تمام شہریوں کو ویکسین نہیں لگتی پابندیاں ختم نہیں ہوسکتیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے تمام شہریوں کو ویکسین لگنے تک پابندیاں نہ ختم ہونے کا عندیہ دے دیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں