ایف بی آر نے 52 لاکھ سے زائد رقم میرے بینک اکاؤنٹ سے نکلوا لی، جاوید ہاشمی کی بیٹی کا الزام

ملتان (آن لائن )سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی بیٹی آمنہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے 52 لاکھ سے زائد رقم میرے بینک اکاؤنٹ سے نکلوا لی۔میڈیارپورٹ کے مطابق جاوید ہاشمی کی بیٹی نے الزام لگایا کہ میرے اکاؤنٹ سے عدالتی حکم امتناعی کے باوجود پیسے نکلوائے گئے۔ آمنہ ہاشمی نے کہا کہ عدالت عالیہ میں توہین عدالت کی درخواست بھی دے رکھی تھی۔دوسری طرف چیف کمشنر عابد رضا بودلہ نے کہا کہ آمنہ ہاشمی کے بینک ٹرانزیکشن کروڑوں روپے میں تھی، آمنہ ہاشمی کے انکم ٹیکس گوشواروں اور بینک اکاؤنٹ میں واضح فرق تھا۔چیف کمشنر ایف بی ا?ر کا کہنا ہے کہ کئی ماہ سے تحقیقات کا عمل جاری تھا نوٹس بھی جاری کئے گئے، کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ایف بی ا?ر کا کہنا ہے کہ آمنہ ہاشمی کی جانب سے کوئی جواب نہ آنے پر کارروائی کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close