پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 10لاکھ سائنو فارم ویکسین لیکر پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد(آئی این پی)قومی ایئر لائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ دس لاکھ سائنو فارم ویکسین لیکر پاکستان پہنچ گیا، جون میں کین سائنو، سائنو ویک اور سائنو فارم ویکسین کی ایک کروڑ دس لاکھ خوراکیں ملیں گے، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کم شرح والے اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے 7جون سے کھول دئیے جائیں گے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے شہریوں سے وبا کے مزید پھیلا ئوسے بچنے کے لیے ویکسینیشن کروانے کی اپیل اور کہا کہ ملک میں جاری ماس ویکسینیشن مہم میں سہولیات بڑھانے کے ساتھ ساتھ ویکیسن کی بلا تعطل سپلائی بھی جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close