پانچ ہزار کے نوٹ کو ختم کرنے کیلئے غور شروع، بڑا نوٹ ختم کرکے کیا فوائد حاصل کیے جاسکتےہیں؟

اسلام آباد(پی این آئی)نامور صحافی عمران ریاض خان کا اپنے یوٹیوب چینل پر کہنا ہے کہ پاکستان میں پانچ ہزار کا نوٹ ختم کرنے کی باتیں چل رہی ہیں۔ سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی متعدد بار یہ تجویز پیش کر چکے ہیں اور اب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی اس معاملے پر غور شروع کر دیا ہے۔صحافی عمران ریاض خان کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ بڑی رشوت کروڑوں میں لی جاتی ہے تو اگر پاکستان میں سب سے بڑا نوٹ ہزار روپے کا ہو گا تو رشوت کی رقم کی منتقلی مشکل ہو جائیگی۔ جس سے رشوت کلچر کو روکنے میں کافی مدد ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ عموماََ رشوت کیش لی جاتی ہے کیونکہ آن لائن رشوت کی وصولی سے اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی نظروں میں آنے کے امکانات ہوتے ہیں چنانچہ اگر پانچ ہزار کا نوٹ ختم کر دیا جائے تو بڑے پیمانے پر رشوت کا لین دین یقینی طور پر انتہائی کم ہو جائیگا اور کرپشن میں کمی آئیگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close