پراسیکیوٹرز کا سپیشل الائونس نہیں بڑھایا جائے گا، محکمہ خزانہ نے محکمہ پراسیکیوشن کو صاف جواب دے دیا، سمری واپس کردی

لاہور(آئی این پی) پراسیکیوٹرز کا سپیشل الائونس نہیں بڑھایا جائے گا، محکمہ خزانہ نے محکمہ پراسیکیوشن کو صاف جواب دے دیا، سمری واپس کردی۔ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے پراسیکیوٹرز کا سپیشل الانس بڑھانے سے انکار کرتے ہوئے الانس بڑھانے کی سمری واپس کر دی ہے۔ محکمہ پراسیکیوشن نے گریڈ اٹھارہ اور گریڈ انیس کے پراسیکیوٹرز کا سپیشل الانس بڑھانے کی سمری ارسال کی تھی۔ محکمہ خزانہ کا کہنا ہے فی الحال الانس نہیں بڑھا سکتے ہیں، پراسیکیوشن کی جانب سے سپیشل الانس ڈبل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close