اسلام آباد (پی این آئی) برطانوی وزیراعظم نے 10 ارب درخت لگانے پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں، جنہوں نے 10 ارب درخت لگانے کے عزم کیا، مینگرو درخت دوبارہ لگا رہے ہیں، یہ بہت بڑی مہم ہے۔ انہوں نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وباء کورونا وائرس پر فوکس کیا جائے، قدرت کا انتقام ہے۔ماحولیاتی تبدیلی پر ہمیں بروقت کارروائی کرنا ہو گی، سب کو اپنی کوششوں کو دوگنا کرنا ہوگا تاکہ عالمی سطح پر بڑھنے والے گلوبل وارمنگ کو کنٹرول کیا جا سکے اور عالمی سطح پر1.5 درجہ حرارت پر قابو پایا جاسکے۔ سب ممالک کو مل کر بڑے پیمانے پر کوششیں کرنا ہوں گی تاکہ فطرت کو بچایا جا سکے۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو ماحولیات میں بہتری کیلئے اقدامات پر سیلوٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں10 ارب درخت لگانے کے عزم بہت بڑی مہم ہے۔مینگرو درخت بھی دوبارہ لگا رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مزبانی میں عالمی یوم ماحولیات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم ماحولیات کی میزبانی اعزاز کی بات ہے۔ دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان کو آئندہ نسلو ں کی فکر ہے۔ قدرتی ماحول کی بحالی کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ماحولیات کی بہتری کے لیے دنیا پاکستان کی کاوشوں کو تسلیم کررہی ہے۔کئی ممالک کو ماحول سے متعلق بہت پہلے سے احساس تھا اوران کو فکر تھی۔ چھانگا مانگا، میانوالی اوردیگر شہروں کے بڑے بڑے جنگلات ہمارے سامنے تباہ ہوئے۔اب نہریں تو کیا نلکے میں بھی صاف پانی نہیں آتا۔ 10سال ہمارے لیے موقع ہے کہ ہم نے اصلاح کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرص اورہوس نے دنیا کی توجہ انسانیت سے ہٹا دی۔ عالمی حدت کی وجہ سے پانی کا بڑامسئلہ سامنے آرہا ہے۔ہمارے صوبو ں سے ابھی سے پانی کے مسائل پر آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ عالمی حدت کی وجہ سے پانی کا بڑامسئلہ سامنے آرہا ہے۔ ایمان ہے کوشش کے بعد نتیجہ اللہ پرچھوڑ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی حدت صرف ایک یا دو ممالک کو نہیں خطے کو لپیٹ میں لیتی ہے۔ تاجک صدر کے مطابق ان کے ملک میں گلیشئر پگھل چکا ہے۔ ٹمبر مافیا نے جنگلات کو تباہ کردیا۔خیبرپختونخوا میں ٹمبرمافیا سے نمٹتے ہوئے محکمہ جنگلات کے 10 اہلکارجاں بحق ہوئے۔ وزیراعظم اپیل کی کہ ملک بھر کے اساتذہ بچوں کو شجرکاری مہم کی ترغیب دیں۔ خیبرپختونخوا میں شجرکاری مہم سے متعلق 2 سال نتیجہ کمزور رہا، خیبرپختونخوا میں شجرکاری مہم کے3 سال میں مثبت نتائج آگئے۔ سیلاب کا پانی ری چارج منصوبے کے تحت محفوظ بنائیں گے۔ پاکستان میں مینگروز بڑھتے جارہے ہیں۔بھوکے لوگوں کو ماحولیات کی پرواہ نہیں، مقامی لوگو ں کو کام کرنا ہوگا۔ خواتین اور نوجوانوں کوجنگلات سیکٹر میں ملازمتیں دیں گے۔ فاریسٹ گارڈز کو خود کی حفاظت کے لیے تربیت فراہم کریں گے۔ ہم نے خواتین میں کاشت کاری کارجحان پیدا کرنا ہوگا۔ امیر ممالک کو عالمی حدت سے نمٹنے کے لیے فنڈز فراہم کریں۔ ہمارا آدھا پیسہ قرض کی ادائیگی میں خرچ ہوتا ہے۔ کورونا کے دوران لوگوں کو ریلیف دیا۔امریکہ نے اپنے لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے 4 ہزار ارب ڈالر خرچ کیے جبکہ ہم نے 22 کروڑ لوگوں پر 8 بلین ڈالر خرچ کیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں