مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر شاندار اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی بن گئے

لندن(پی این آئی)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کے لندن میں زیر تعلیم صاحبزادے جنید صفدر برطانیہ کی مشہور کیمبرج یونیورسٹی کی پولو ٹیم کا حصہ بن گئے ،جنید صفدر یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں نجی ٹی وی چینل کے ہیڈ اظہر جاوید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر مریم نواز کے صاحبزادے اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کی سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کی لی جانےوالی سیلفی شیئر کرتےہوئےکہاکہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کےنواسےاورمریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا اعزاز کیمبرج یونیورسٹی پولو ٹیم کی طرف سے کھیلنے والے دوسرے پاکستانی بن گئے ،آج آکسفورڈ یونیورسٹی کے خلاف میچ کھیل رہے ہیں۔یاد رہے کہ جنید صفدر برطانیہ کی تاریخی کیمبرج یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں جبکہ ان کے نانا اور ماموں حسن اور حسین نواز بھی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لندن میں رہائش پذیر ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close