کراچی میں گرفتار ملزمان نے سی ٹی ڈی کے سامنے ڈاکٹر فاروق ستار کا نام لے دیا

کراچی (پی این آئی) کراچی میں گزشتہ سالوں میں ہونے والی وارداتوں میں گرفتار ہونے والے ملزمان نے ایم کیو ایم سے وابستگی تسلیم کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا نام لے دیا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار کو اسی حوالے سے سوال جواب کے لیے طلب کیا گیا تھ اور انہوں نے سی ٹی ڈی سول لائن میں پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرادیاہے، بعد میں میڈیا نمائندوں سےگفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی سی ٹی ڈی تحقیقات کررہا ہے۔جو ملزمان گرفتار ہوئے ہیں انہوں نے ایم کیو ایم کے ساتھ وابستگی ظاہر کی ہے اور ملزمان کی جانب سے میرا حوالہ دیا گیا۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ مبینہ طور پر جو ملزمان ہیں انہوں نے اپنے بیان میں مجھ سے تعلق جوڑا ہے لیکن میں ان سب حوالوں کی تردید کرتا ہوں۔انہوں نے معاملے کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ اگر اس کی تفصیل میں جاؤں گا تو تحقیقات متاثر ہوسکتی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close