کورونا کی وجہ سے لگنے والی پابندیاں ختم نہیں ہوں گی، ڈاکٹر فیصل سلطان نے پابندیاں ختم کرنے کی شرط کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) کورونا وباء کی وجہ سے عام شہریوں کی نقل و حرکت پر عائد پابندیاں ختم ہونے کے امکانات ابھی نظر نہیں آتے کوینکہ وزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اعلان کیا ہے کہ جب تک تمام شہریوں کو کورونا ویکسین نہیں لگتی پابندیاں ختم نہیں ہو سکیں گی۔ڈاکٹر فیصل سلطا ن نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء نے تمام ممالک کے صحت کے نظام کو متاثر کیا ہے، اس وبا کا مقابلہ کوئی ایک ملک تنہا نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے خلاف پوری دنیا کو متحد ہونا ہوگا۔کورونا وباء کے دباؤ میں کمی کہ باوجودپاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 923 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 84 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 4 ہزار 380 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح تقریباً 4 فیصد رہی۔تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 189 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 30 ہزار 511 ہو چکی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close